پاکستان

سانحہ کراچی: عاشورہ جلوس میں ہونیوالا دھماکا خودکش نہیں تھا

malik
وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں عاشورہ جلوس میں ہونیوالا دھماکا خودکش نہیں تھا۔ سانحہ کراچی کے 80سے 85فیصد تحقیقات مکمل کرلی ہیں،دو تین
روز میں مکمل رپورٹ آجائے گی۔ اسلام آباد میں کراچی کے صورتحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کراچی میں سٹی گورنمنٹ کی کوتاہی نہیں ہے، پورے ملک میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کوئی انفراسٹرکچر نہیں ہے۔ رینجرز   پولیس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے، انہیں گولی چلانے کا اختیار نہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کراچی کے واقعہ میں کسی نے تو کرایا ہے ، میں کسی کانام نہیں لونگا،مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد سانحہ کراچی میں ملوث تھے۔ ہمارے دشمن بہت ہیں، جوپہلے بھی وار کرتے رہے ہیں۔ دہشت گردی کرنے والے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان واقعات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنادی،کراچی میں پولیس اور رینجرز مشترکہ پٹرولنگ کریں گے،عام لوگ بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button