پاکستان

ملک بھر میں مجالس سید الشہدا و جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری۔

muharram_18061

سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے جانثار ساتھیوںکی یاد میں ملک بھر میں مجالس عزاء اور جلوس عزاکا سلسلہ جار ی ہے۔آج 8محرم الحرام کو علمدار کربلاشہنشاہ وفا حضرت عباس علیہ السلام کی یاد میں ملک بھر میں جلوس عزاء اور علم برآمد ہوں گے ۔جناب ابو الفضل العباس علیہ السلام امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے فرزند تھے،آپ کوسفر کربلا میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نے لشکر جرارکا سپہ سالاربنا یاتھا،جناب عباس علیہ السلام انتہائی انتہائی جری اوربہادر تھے آپ کو ثانی علی علیہ السلام بھی کہا جاتا ہے ،آپ نے بہادری کے جو جوہر میدان کربلا میں دکھائے تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،میدان کربلا میں موجود

 لشکر میں بچوں اور بڑوں اورخواتین کو آپ سے بہت ڈھارس تھی ،جناب بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا کی خواہش اور سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی اجازت سے پانی لینے گئے آپ کو لب دریا شہید کر دیا گیا۔حضرت عباس علیہ السلام کی جرأت و بہادری اور شجاعت اور وفاداری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آٹھ محرم کو مجالس عزا کے بعد علم کے جلوس برآمد ہوں گے ۔ مجالس عازاء سے خطاب کرتے ہوئے علماء و ذاکرین اور خطباء نے کہا عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر زور دیا کہ حسینی سیرت پر عمل کریں اور اسوہ حسینی کو اپنا کر ظلم و جبر کے خاتمہ کے لئے عملی جد و جہد کریں،واضح رہے کہ اس سلسلہ میں مرکزی جلوس کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہوا اور حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوا ۔جبکہ سینکڑوں عزاداران سید الشہداء نے سینہ زنی اور نوحہ خوانی کی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button