پاکستان

راولپنڈی: امام بارگا ہ قصرسکینہ میں خود کش حملے سے ایک چھ سالہ بچی شہید اور3 افراد زخمی

 

 

suicideattackatimambargahinchakwalkilled20dozensinjured_4151-300x225

 

اسلام آباد ہائی وے پر راولپنڈی کے علاقے شکریال میں خود کش حملے سے ایک چھ سالہ بچی عروج  شہید اور3  افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شکریال میں خودکش حملے سے چھ سالہ عروج جاں بحق ہو گئی.  پولیس اہلکاراتفاق اور2  افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے.   واضح رہے کہ دھماکہ مجلس عزاء کے دوران ہوا

 

شکریال میں سائیں بوٹا کے دربار کے قریب  امام بارگا ہ قصرسکینہ  میں ایک سولہ سے سترہ سالہ لڑکے نے پولیس چیک پوسٹ سے داخل ہونے کی کوشش کی اورجب وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسے روکا تو اس نے اپنے آپ کو اڑا دیا۔

پولیس اہلکاروں کو لڑکے پر اس وقت شک ہوا جب اس نے وہاں پر موجود سیکورٹی گیٹ سے گزرنے سے گریزکیا۔ موقع پرموجود پولیس اہلکاروں کے مطابق اس لڑکے نے جلد بازی میں اپنے آپ کو اڑانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے خودکش بیلٹ کا تمام بارود نہ پھٹ سکا۔ خودکش حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا لیکن اس کا چہرہ بالکل صحیح حالت.میں پولیس کو مل گیا ہے۔

پاکستان بھر کے شیعہ علماء و شیعہ تنظیموں بشمول مجلس وحدت مسلمین پاکستان،جعفریہ الائنس پاکستان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،امامیہ آرگنائیزیشن پاکستان،مرکزی تنظیم عزاء پاکستان،مجلس ذاکرین امامیہ ،اور خطباء کی راولپنڈی میں شکریال کے مقا م پر امام بار گاہ قصر سکینہ سلام اللہ علہیا میں ہونے والے دھماکے کی مذمت.

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button