غزہ تعمیر نو ڈونر کانفرنس 12 اکتوبر کو قاہرہ میں ہو گی

11 ستمبر, 2014 00:00

غزہ تعمیر نو ڈونر کانفرنس 12 اکتوبر کو قاہرہ میں ہو گیالمنار اخبار کے مطابق فلسطین میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی 51روز تک جاری رہنے والی جارحیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہیوں کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے لیے عالمی ڈونرز کانفرنس 12 اکتوبر کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوگی۔ ذرائع کاکہناہے مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے قاہرہ میں اپنے نارویجن ہم منصب بورگ برینڈے کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس پیش آئند ماہ12اکتوبر کو قاہرہ میں ہوگی۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے دوست ممالک کو جلد ہی دعوت نامے ارسال کر دیے جائیں گے۔ قبل ازیں ناروے کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مصر اور ناروے کی نگرانی میں جمع کی جانے والی امدادی رقوم صرف فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو دی جائیں گی۔ مسٹر برینڈے کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے لیے عالمی امداد کے حصول کی نگران کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے ناروے چند برسوں میں تیسری مرتبہ عالمی برادری سے غزہ می تعمیر نو کے لیے امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرے گا۔ خیال رہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے سے اگست کے اختتام تک غزہ کی پٹی پر جاری رہنے والے اسرائیلی فوج کے زمینی اور فضائی حملوں میں غیر معمولی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ ستمبر کے اوائل میں ماہرین نے غزہ کی تعمیر نو کا تخمینہ چھ ارب یورو لگایا تھا۔

7:40 شام جولائی 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔