غزہ کامیاب ہوا،دشمن کوجنگ سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔شلح

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاداسلامی غزہ کے جنرل سکیریٹری نے گذشتہ روزتہران میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسرائیل تاریخ میں ایک خطرناک موڑپرکھڑا ہواہے،جہاں وہ کامیابی،امن
وامان اورخطے میں توازن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکاہے، انہوں نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل اب کبھی بھی بشری طاقت سے جنگ نہیں کرسکتا،انہوں نے مزیدکہا ہے ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے اوردشمن کے درمیان طاقت کے توازن میں بڑافرق ہے مگرغزہ نے دشمن کے مقابلے میں ثابت قدمی دکھاکراسے شکست سے دوچار کردیا جسے دنیانے اچھی مشاہدہ کیا۔انہوں نے کہا اب عرب،مسلمان اورتمام دنیاسے گزارش کرتے ہیں کہ وہ غزہ کی تعمیرنومیں تعاون کریں۔








