فلسطینیوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

09 ستمبر, 2014 00:00

giraftarالمناراخبارکے مطابق صیہونی فوجی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئےہیں۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہےکہ

صیہونی فوجیوں نے پیر کے دن کم از کم 12 فلسطینیوں کو نابلس شہر کے جنوبی علاقے سے گرفتار کرلیا۔ یہ12 فلسطینی نابلس شہر کے جنوب میں واقع زعترہ پاس سے گزر رہے تھے کہ صیہونی فوجیوں نے ان کوگرفتار کرکے صیہونی حکومت کے سیکورٹی مراکز میں منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ صیہونی فوجی زعترہ پاس میں حفاظتی انتظامات سخت کرکے فلسطینیوں اور ان کی گاڑیوں کی آزادانہ آمد و رفت میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔ صیہونی فوجیوں نے پیر کے دن الخلیل کے علاقے میں بھی تلاشی کارروائیوں میں شدت پیدا کرکے چھ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ صیہونی فوجی آٹھ جولائی دو ہزار چودہ سے اب تک دو ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کرچکے ہیں۔ اور اس وقت صیہونی حکومت کی جیلوں میں تقریبا سات ہزار فلسطینی قید ہیں۔

2:07 شام جولائی 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔