ایک فلسیطینی شہید سترہ گرفتار

02 ستمبر, 2014 00:00

plf2sepغزہ پر ہونے والی بمباری میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیاجبکہ سترہ فلسطینیوں کو گرفتارکرلياگیا ہے۔

فلسطین سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے گذشتہ شب شہرجنین کے عنزہ نامی گاؤں پر حملہ کیا اور سترہ فلسطینیوں کوگرفتار کرلیا۔
گرفتار ہونے والے ایک شخص کا تعلق فلسطین کی شہری دفاعی کمیٹی سے ہے۔
جبکہ دوسری طرف ایک فلسطینی باسم عجور جو غزہ پر صیہونی فوج کے حملے میں زخمی ہوگيا تھا زخموں کی تاب نہ لا کرچل بسا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ میں باسم عجور کا بیس سالہ جوان بھی اسی روز شہید ہوگیا جس دن باسم اور ان کےدوسرے اہل خاندان زخمی ہوئے تھے۔ جاسم عجور غزہ جنگ بندی کے بعد شہید ہونے والے چھٹھے فلسطینی ہیں۔

1:59 شام جولائی 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔