دو اور فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 2180 ہوگئی

30 اگست, 2014 09:41

2plf shaheedدو فلسطینی باشندے کہ جو غزہ پر صہیونی حکومت کے پچاس روزہ وحشیانہ حملوں کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔ فلسطین میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق یہ دو زخمی فلسطینی جمعہ کی رات مصر کے ایک اسپتال میں شہید ہوئے ہیں۔ فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز شہید ہونے والے دو فلسطینوں کے ساتھ غزہ پر غاضب صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہوے والے فلسطینیوں کی تعداد دو ہزار ایک سو اسی (2180) گئي ہے، جبکہ 11 ہزار سے زیادہ فلسطینی غزہ پر صہیونی حکومت کے پچاس روزہ حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ دوسرے جانب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے گذشتہ روز غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ الخلیل شہر میں حملہ کرکے کم از کم ساتھ فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔

3:56 صبح جولائی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔