مقبوضہ فلسطین

ایک اور فلسطینی، صیہونی مظالم کا شکار

palestaini nojawanفلسطيني ذرائع کي رپورٹ کے مطابق صيہوني فوجيوں نے منگل کو غرب اردن کے شہر جنين پر حملہ کرکے ايک فلسطيني کو شہيد اور متعدد کو زخمي کرديا ۔ رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ جنين پر صيہوني فوجيوں کے حملے ميں کئ فلسطيني زخمي ہوگئے تھے جن ميں انيس سالہ اسلام الطوباسي کو صيہونيوں نے زخمي حالت ميں گرفتار کرليا تھا ۔
بتايا جاتا ہے کہ يہ فلسطيني نوجوان زخموں کي شدت کے باعث شہيد ہوگيا ۔ صيہوني فوجي جنين کيمپ پر حملے ميں متعدد فلسطيني نوجوانوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔ غاصب صيہوني حکومت کے فوجيوں نے منگل کو اسي طرح غرب اردن کے مختلف ديگر علاقوں سے بھي دس سے زائد فلسطينيوں کو اغوا کرليا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button