مقبوضہ فلسطین

صہیونی رياست کی ناکامی کا اعتراف

israil tofanصہیونی رياست کے ایک اخبار نے فلسطینی مجاہدین کے میزائلی حملوں کو روکنے میں صہیونی رياست کی کمزوری کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان حملوں کو روکنے کےلئے اسرائیل کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے ہیں –
 فلسطین الیوم کی آجکی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار ” ہاآرتص ” نے "غزہ میں ناکامی” کے زیر عنوان اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ صہیونی حکومت کے وزیراعظم اور وزیر جنگ ، فلسطینیوں کو وسیع حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل کی فوج ، فلسطینی گروپوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔

اخبار کے مطابق 2012 میں غزہ سے داغے جانیوالے  ایک ہزار سے زائد میزائیلوں نے  صہیونی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے  اور صہیونی شہری روزانہ زیرزمین پناہ گاہوں میں گھس جاتے ہیں جبکہ فوج نے ابھی تک ان حملوں کو روکنے کےلئے کوئی حل نہیں نکالا ہے – اخبار نے مزید لکھا ہے کہ اس بات کا اعتراف کرنا چاہیئے کہ صہیونی فوج ،فلسطینیوں کے میزائل حملوں کو نہیں روک سکتی اور غزہ پٹی پر کئے جانیوالے حملے بھی بے کار ثابت ہوئے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button