مقبوضہ فلسطین

الخلیل، یہودی آبادکاروں کا فلسطینی املاک پر حملہ

plfفلسطین کے علاقہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی ایک آبادی پر دھاوا بول دیا اور متعدد املاک کو نقصان پہنچایا، صہیونی انتہاء پسندوں نے ایک فلسطینی کی گاڑی کو جلا کر راکھ کر دیا، حملہ آوروں نے دیواروں پر نسلی تعصب پر مبنی نعرے بھی لکھ دیے، یہودی آبادکاروں کے ایک انتہاء پسند گروہ نے شہر کے جنوبی گاوں ابو العیسا پر حملہ کیا اور فلسطینی شہریوں کو زدوکوب کرنا شروع کردیا، اس حملے کے دوران صہیونیوں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھراو کیا اور متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے، اور ایک گاڑی کو مکمل طور پر جلا کر راکھ کر دیا گیا، یہودی آبادکاروں نے گاڑی پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button