مقبوضہ فلسطین

مسجد الاقصی پر صیہونی حملے کی مذمت

masjid aqsaقدس کی اعلی اسلامی کمیٹی نے مسجد الاقصی پر شدت پسند صیہونیوں کے حملے کی شدید مذمت کی –
فلسطین کے اطلاعات ونشریات دفتر کے مطابق قدس کی اعلی اسلامی کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں مسجد الاقصی پر شدت پسند صیہونیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی اور عربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی مقدسات کے تحفظ کےلئے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے اس طرح کے گستاخانہ اقدامات کی روک تھام کےلئے صہیونی حکومت پر دباؤ ڈالیں –
واضح رہے کہ شدت پسند صیہونیوں نے جنہیں صہیونی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی کل شام ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا جبکہ گذشتہ جمعہ کو بھی غاصب صیہونی حکومت کی پولیس نے مسجدالاقصی سے فلسطینی نمازیوں کو باہر نکال کر اس مقدس مقام میں شدت پسند صیہونیوں کے داخل ہونے کی راہ ہموار کی ۔
صیہونی شدت پسند مختلف حیلے بہانوں سے بیت القدس اور مسجدالاقصی پر آئے دن حملہ کرتے رہتے ہیں اور صیہونی حکومت کی پولیس اور فوج ہمیشہ ان کی مدد و حمایت کرتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button