لبنان

غلط پالیسیاں، مسلم ممالک میں اختلافات کی وجہ: شیخ احمد قبلان

ahmed qalbanلبنان کے عالم دین شیخ احمد قبلان نے عرب اور اسلامی دنیا میں غلط پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اختلافات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ لبنان کے ٹی وی چینل المنار کی رپورٹ کے مطابق شیخ احمد قبلان نے بدھ کے دن کہا کہ عرب دنیا خصوصا عراق اور غزہ پٹی کی سیکیورٹی صورتحال سے صیہونی حکومت اور تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے قریبی تعاون کی نشاندہی ہوتی ہے۔ شیخ قبلان نے مزید کہا کہ اگر بعض عرب اور مسلم رہنماؤں نے اپنی شرمناک پالیسیاں جاری رکھیں تو مسلمانوں کے اختلافات مزید گہرے ہوجائيں گے۔ شیخ قبلان نے غزہ پٹی کے فلسطینی باشندوں پر صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ان مظالم کو انسانیت پر حملے قرار دیا اور کہاکہ اسرائیل ان حملوں کے ذریعے عالمی رائے عامہ کی حیثیت ختم کرنا چاہتا ہے۔ شیخ قبلان نے مزید کہا کہ لبنان میں صدر کے فوری انتخاب کے ذریعے تمام گروہوں اور جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کے لۓ مناسب سیاسی ماحول پیدا کیا جانا چاہۓ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button