لبنان
صدر کا انتخاب اتفاق نظر کے بغیر ممکن نہیں، نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب اتفاق نظر کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے صدر کا انتخاب آئين کے دائرہ کار میں جلد از جلد عمل میں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں طاقت کے توازن کچھ اس طرح سے ہے کہ بغیر اتفاق رائے کہ صدر کا انتخاب نہیں ہوسکتا۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ اور ملک مقدس دفاع سے ملک کو سلامتی اور تحفظ ملا ہے اور اگر حزب اللہ نہ ہو تو ملک دشمنوں کے ہاتھوں نابود ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے ذریعے ہی ملک میں طاقت کا توازن قائم رکھا جاسکتا ہے۔ لبنان کی پارلیمنٹ کئي جلسوں کے باوجود بھی صدر کا انتخاب کرنے میں ناکام رہی ہے جس سے ملک میں سیاسی خلاء آگيا ہے اور حکومت کی سرگرمیاں ٹھپ پڑگئي ہیں۔