لبنان

ملک و ملت کا دفاع کیا جائے:شیخ قبلان

hizbulla flaqمجلس اعلائے شیعیان لبنان کے نائب سربراہ نے ملت لبنان سے اپنے ملک کو سازشوں سے نجات دلانے کی اپیل کی ہے۔ لبنانی قومی نیوز ایجنسی کے مطابق شیخ عبدالامیر قبلان نے کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیاں خود سری سے صرف اپنے مفادات کے پیچھے ہیں لھذا حکومت کو چاہیے خود غرضی اور خودسری چھوڑ کر عوام کی حمایت کرے۔ انہوں نے لبنانی سیاسی شخصیتوں سے کہا کہ اپنے ملک کو خطروں اور سازشوں سے نجات دلائيں اور ہرطرح کے منفی اقدامات سے پرہیز کرتے ہوئے قومی مفادات کی حفاظت کریں نیز ملک کے حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت اور صلاح و مشورے سے نئے صدر کا انتخاب عمل میں آنا چاہیے۔ شیخ قبلان نے عیسائيوں سے کہا کہ ایسے فرد کا انتخاب کریں جو ملک کے لئے نقصان دہ نہ ہو۔ واضح رہےلبنان کے صدر میشل سلیمان کی صدارت کی میعاد چوبیس مئي کو ختم ہوگئي ہے تاہم پارلیمنٹ ابھی تک نئے صدر پر اتفاق کرنے سے عاجز ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button