لبنان

لبنان میں صدر کے انتخاب کے لئے مشاورتی اجلاس طلب

leb flaqلبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک کے صدر کے انتخاب کے لئے پارلیمنٹ کے پانچویں اجلاس کے موقع پر ارکان پارلیمنٹ کو ایک مشاورتی اجلاس کی دعوت دی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ برّی نے پارلیمانی ارکان کو دعوت دی ہے کہ بدھ کے دن تک ایک مشاورتی اجلاس میں ملک کے صدر میشل سلیمان کے نئے صدر کے انتخاب کے حوالے سے خط کا جائزہ لیں۔ لبنان کے صدر میشل سلیمان نے کہ جن کی چھ سالہ مدت صدارت کے اختتام میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے، چند روز قبل لبنان کے ارکان پارلیمنٹ کے نام اپنے خط میں نئے صدر کے جلد انتخاب پر تاکید کی تھی۔ لبنان کے صدر نے اپنے خط میں معیّن وقت میں ارکان کی جانب سے نئے صدر کے عدم انتخاب کے حوالے سے قانونی مشکلات کی بابت خبردار کیا تھا اور پارلیمنٹ کے ارکان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس حوالے سے اپنی قانونی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔ اس رپورٹ کے مطابق نبیہ برّی نے ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کے ارکان کو دعوت دی ہے کہ وہ جمعرات کو ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button