لبنان

لبنان میں جاری سیاسی بحران باعث تشویش، نبیہ بری

briلبنانی پارلیمنٹ کےاسپیکر نبیہ بری نے اپنے ملک میں سیاسی بحران جاری رہنے پرتشویش ظاہر کی ہے۔نبیہ بری نے آج لبنانی روزنامہ الاخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے لبنان کی موجودہ صورت حال پرتشویش ظاہر کی اور کہا کہ ملک میں صدارت کا عہدہ خالی رہنے سے لبنان کو بڑے پیمانے پرسیاسی بحران کا سامنا کرنا ہوگا۔لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اس صورت حال سے بیرونی فریق کو لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کاموقع ملےگا۔واضح رہے کہ لبنان میں نئے صدر کے انتخاب کےلئے پارلیمنٹ کا دوسرا اجلاس تیس اپریل دوہزارچودہ کو ہوا تھا لیکن نمائندگان کی تعداد پوری نہ ہونے کے با‏عث اجلاس منعقد نہ ہوسکا اور لبنانی پارلیمنٹ صدر منتخب کرنے میں ایک بار پھرناکام ہوگئی۔واضح رہے کہ لبنانی پارلیمنٹ میں ایک سو اٹھائیس نمائندے ہیں۔لبنان کی سیاسی جماعتیں اور عوام، چودہ مارچ گروہ کی جانب سے سمیرجعجع کو صدارتی امیدوار کے طور پر پیش کئے جانے کےخلاف ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سمیرجعجع پر اپریل انیس سوچورانوے میں لبنان کی داخلی جنگوں میں جرائم کے ارتکاب اورانیس سوستّاسی میں لبنان کے سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کے جرم میں تین بار سزائے موت سنائی گئی لیکن پھر اسے عمرقید میں تبدیل کردیاگیا۔ اور آخرکارجیل سے رہا ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button