لبنان

لبنان کے سرحدی علاقے پر حفاظتی تدابیر کا آغاز

leb borderلبنان کے وزیر داخلہ نے شام کی سرحد کے قریب الطفیل کالونی کے باشندوں کی حمایت کے دائرے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شکایت کرنے پر تاکید کی ہے۔ لبنان کے وزیر داخلہ "نھاد المشنوق”نے ایک پریس کانفرنس میں شام کی سرحد کے قریب "الطفیل کالونی” کے باشندوں کی حمایت کے لئے راستوں کی بند ہونے کی صورت میں سلامتی کونسل سے شکایت کا اعلان کرنے کے ساتھ آج سے اس علاقے میں نئی سیکیورٹی تدابیر کے آغاز کی خبر دی ہے۔ لبنان کے وزیر داخلہ نے اسی طرح "الفیل” کالونی کے باشندوں کے لئے عذائی امداد کے عنقریب روانہ کیئے جانے کی خبر دی اور کہا کہ اس علاقے کے عوام کی نجات کے لئے سیاسی و سیکیورٹی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ لبنان کے وزیرداخلہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ لبنان کے وزیر خارجہ "جبران باسیل” نے بھی "الطفیل” کالونی کے باشندوں پر حملے کی صورت میں سلامتی کونسل سے شکایت کرنے کی بات کی ہے کہا کہ لبنان کے تمام اقدامات کا مقصد و ہدف انسان دوستانہ ہے ، سیاسی نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button