لبنان

لبنان: سمیر جعجع صدارتی امیدوار نامزد

sameerلبنانی فورسز نامی پارٹی کے سربراہ "سمیر جعجع” نے باقاعدہ طور پر لبنان کے صدارتی انتخابات میں نامزد امیدوار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدارتی انتخابات مئی 2014 میں منعقد ہورہے ہیں۔لبنانی فورسز نامی پارٹی کے نائب سربراہ "جارج عدوان” نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس پارٹی کی مجلس عاملہ نے اتفاق رائے سے "سمیر جعجع” کو اس ملک کے صدارتی انتخابات میں نامزد امیدوار کے طور پر منتخب کیا ہے۔ لبنانی فورسز نامی پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد، اس پارٹی نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ لبنان اس وقت نہایت ہی حساس دور سے گزر رہا ہے اور ملک میں سیاسی، اقتصادی، قانونی اور سیکیورٹی کے مسائل کے علاوہ تشدد پسندانہ کاروائیوں میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ لبنانی فورسز نامی پارٹی نے مقررہ وقت میں لبنان کے صدارتی انتخابات کے انعقاد پر تاکید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button