لبنان

ساز باز مذاکرات فلسطینی کاز کے لۓ نقصان دہ

hizbulla flaqحزب اللہ لبنان اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ فلسطینی انتظامیہ کے ساز باز مذاکرات سے فلسطینی کاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن حسن حب اللہ سے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سینئر رکن ابو جابر نے گذشتہ روز ملاقات کی تھی جس میں دونوں رہنماوں نے تاکید کی ہے کہ امریکہ کی ثالثی سے جاری ساز باز مذاکرات کے نتیجے میں مزید فلسطینی آوارہ وطن ہونگے اور صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی علاقوں کی یہودی سازی میں تیزی آجائے گي۔ دونوں رہنماوں نے فلسطینی گروہوں سے اپیل کی کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہوجائيں اور اپنے اختلافات بھلا کر مزاحمت کے راستے پر گامزن ہوجائیں۔ اس رپورٹ کے مطابق حسن حب اللہ ابو جابر نے فلسطین اور عالم اسلام کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور شام میں دشمنوں کے مقابل مزاحمت کی حمایت کرنے پر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button