لبنان
جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک کماندڑ کا تشییع جنازہ
جنوبی لبنان میں واقع قصبے ’’شحور‘‘ کے ساکنین نے آج حزب اللہ لبنان کے ایک کمانڈر کا جلوس جنازہ برآمد کیا جس نے حالیہ دنوں میں شام میں جام شہادت نوش کیا تھا۔
حزب اللہ کے شہید مجاہد ’’غسان علی عساف‘‘ کے تشییع جنازہ کے مراسم میں اسلامی مزاحمت تنظیم الوفاء کے رکن سید نواف الموسوی، شہر صور علماء کے سربراہ علامہ شیخ علی یاسین اور حزب اللہ کے ایک مسئول سید احمد صفی الدین سمیت علاقے کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
جنوبی لبنان کے شیعوں نے اس حال میں اس شہید کا جلوس جنازہ برآمد کیا کہ امام خمینی (رہ)، رہبر معظم اور شہدائے حزب اللہ کی تصویریں ہاتھوں میں اٹھائی ہوئی تھیں اور لبیک یا زینب(س) کے نعرے بلند کر رہے تھے۔