لبنان

بیروت میں ایران سفارتخانے کے سامنے دھشتگردانہ حملے، ۲۳ افراد شہید اور ۱۴۶ زخمی

berut iran counsealtلبنان کے دار الحکومت بیروت میں آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ کے سامنے ہوئے دو بھیانک دھماکوں میں ۲۳ افراد شہید اور ۱۴۶ زخمی ہوئے ہیں۔
اس دھماکے میں جانی نقصانات کے علاوہ کئی مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ بہت ساری گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں لبنان میں ایرانی سفارتخانہ کے ثقافتی مشیر حجۃ الاسلام و المسلمین ابراہیم انصاری شدید زخمی ہوئے ہیں۔
المنار کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایرانی سفارتخانے کے قریب پہلے موٹر سائکل کے ذریعے خودکش حملہ کیا گیا جونہی لوگ اور امدادی کارکن امداد رسانی کے لیے وہاں پہنچے تو فورا دوسرا کار بم دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے ذرائع کے مطابق دوسرے کار بم دھماکے میں 100 کلو گرام دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لیکرشہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ لبنان اور شام میں امریکہ اور اسرائیل نواز دہشت گرد سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button