لبنان

لبنان میں شیعیوں اور سنیوں کے درمیان تصادم نہیں ہو گا: حزب اللہ

hizbulla yelowلبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں شیعیوں اور سنیوں کے درمیان تصادم نہیں ہو گا۔ مصر کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ سے وابستہ دھڑے کے رکن علی المقدار نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لبنان میں شیعیوں اور سنیوں کے درمیان تصادم پیدا کرنے کے لئے بعض گروہوں کی فتنہ انگیز سازشوں کی بابت خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مسلمانوں کے درمیان فتنہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کو جان لینا چاہئے کہ حزب اللہ ان کا بھرپور مقابلہ کرے گی، کیونکہ فتنہ انگیزی سے لبنان کی نابودی کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونیسم جدید طریقوں سے ملک میں فتنہ کھڑا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نلبنانی عوام بھی فتنہ اور فساد کے مخالف ہیں اور وہ خود بھی با آسانی ان تمام فتنہ و فساد پر غلبہ حاصل کر لے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button