لبنان

شمالی لبنان میں بھیانک دھماکے

berut blast5لبنان کے شمال میں واقع شہر طرابلس میں دو مساجد ’’ السلامہ‘‘ اور ’’التقویٰ‘‘ کے باہر نماز جمعہ کے فورا بعد بھیانک دھماکے ہوئے ہیں جن میں ۳۸۵ افراد جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ان دھماکوں میں تاھم ۲۷ افراد جانبحق اور ۳۵۸ زخمی ہوئے ہیں،
اطلاعات کے مطابق دھماکے کے فورا بعد زخمیوں کو قریب کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق شہر طرابلس میں لبنان کے سابق وزیر اعظم نجیب میقاتی کے گھر کے پاس بھی ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں جانی نقصان کی تاھم کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
لبنان کی مختلف سیاسی اور مذہبی شخصیتوں نے ان دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور دھشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹھوس قدم اٹھانے پر تاکید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button