لبنان

لبنان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ کاروائیوں کا مقصد فرقہ واریت پھیلانا

lebnon56جنرل جان قھوجی نے آج خبردار کیا کہ لبنان کے مختلف علاقوں منجملہ سرحدی علاقوں میں دہشتگردانہ کاروائیوں کا مقصد فرقہ واریت اور مذہبی فتنے پھیلانا ہے اور دہشتگرد مزید حملوں کے لئے آمادہ ہورہے ہیں۔ جنرل قھوجی نے کہاکہ فوج تمام لبنانی گروہوں کے ساتھ مل کر اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ لبنان کے شمالی شہر طرابلس میں تین شہری دہشتگردوں کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔ تسنیم نیوز کے مطابق لبنانی سکیورٹی ذرائع نے کہا ہےکہ موٹرسائيکل پر سوار دہشتگردوں نے طرابلس کے زہرانی علاقے میں حملہ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔ دہشتگردون کےحملے میں ایک شہری اور دو پولیس افسر بھی زخمی ہوا ہے۔ واضح رہے تکفیری دہشتگردوں نے لبنان کے شیعہ علاقوں پر حملے شروع کردئے ہیں۔ حال ہی میں بیروت کے ضاحیہ علاقے میں ایک بم دھماکہ ہواتھا جس میں بائيس افراد جاں بحق اور تین سو کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button