لبنان

یورپی یونین کے فیصلے پر حزب اللہ کا رد عمل

HIZBBULLA FLAQحزب اللہ لبنان نے یورپی یونین کی جانب سے حزب اللہ کے فوجی بازو کا نام دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔
لبنان کے المیادین ٹیلیویژن نے حزب اللہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یورپی یونین نے یہ فیصلہ کرکے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ وہ امریکا کی باج خواہی کی پالیسی اور اسرائیل کے دباؤ کے سامنے جھک گئی ہے جبکہ اس سے عرب اور اسلامی ملکوں میں اس کی پوزیشن متاثر ہوگی۔
لبنان کے المنار ٹیلیویژن نے بھی کہا ہے کہ یورپی یونین نے حزب اللہ کےفوجی بازو کا نام دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرکے یہ ظاہر کیا ہے کہ یہ یونین، اسرائیل کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بن گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button