لبنان

لبنان میں مزاحمت کے کردار کی اھمیت پر تاکید

afifلبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے معروف عالم دین علامہ شیخ عفیف نابلسی نے آج مزاحمت کے عظیم کارناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کی فورسز، لبنان کا طاقتور ستون ہیں، اس لحاظ سے، دشمنوں کے اھداف کا مقابلہ کرنے کے لئے مزاحمت کو مضبوط اور قوی کرنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی قیمت پر مزاحمت کے مقام و منزلت کو کمزور نہیں ہونا چائیے ۔شیخ نابلسی نے اسی طرح لبنان کی فوج کو اس ملک کے اتحاد و وحدت کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ دشمن لبنان میں فتنے کو ہوا دیکر یہ چاہتا ہے کہ اس ملک کے اتحاد اور ڈھانچے کو نقصان پہنچائے ۔ لبنان کے اس معروف عالم دین نے مزید کہا کہ وہ لوگ کہ جو آج وطن کے دفاع کی راہ میں مزاحمت و فوج کی مجاہدت و فداکاری کو نظرانداز کرتے ہیں یہ بھول جاتے ہیں کہ لبنان کی سلامتی اور وقار میں اضافہ اس ملک کی مزاحمت اور فوج کی کوشیشوں سے ہوا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button