لبنان

لبنان ميں فتنہ انگيزي اور دہشتگردي کي مخالفت

fitnaيہ ايسي حالت ميں ہے کہ فوج نے پير کي رات تکفيري بلوائيوں کے سرغنہ شيخ الاحمد الاسير کے ٹھکانے پر قبضہ کرليا ہے ليکن اس کي گرفتاري عمل ميں نہيں آسکي ہے –
لبنان کے عوام ، مختلف تنظيموں ، جماعتوں اور اہم شخصيات نے فوج کي مکمل حمايت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کيا ہے کہ صيدا ميں فتنے اور دہشتگردي کي آگ پھيلانے والوں کے ساتھ سختي کے ساتھ نمٹا جائے –
لبنان کے عوامي حلقوں اور تنظيموں نے کہا ہے کہ صيدا ميں تکفيريوں نے بدامني پھيلاکے ملک کو کمزور کرنے کي سازش کي ہے بنابريں انہيں معاف نہيں کرنا چاہئے –
حزب اللہ نے بھي اس سلسلے ميں ايک بيان جاري کرکے فوج کي مکمل حمايت کا اعلان کرتے ہوئے حاليہ فتنے کے سبھي ذمہ داروں کو ‎سزا دينے کا مطالبہ کيا ہے –
حزب اللہ نے کہا ہے کہ صيدا ميں عام شہريوں اور فوج پر حملہ پورے ملک اور لبنان کي سلامتي پر حملہ ہے ، بنابريں حملہ کرنے والوں کو سختي سے کچلنے کي ضرورت ہے-
حزب اللہ نے کہا کہ فوج پر حملے سے ملک کي سلامتي کے خطرے ميں پڑنے کا امکان ہے لہذا ان حالات ميں تمام شہريوں اور جماعتوں کے جانب سے فوج کے ساتھ يک جہتي ضروري ہے –
لبنان کے مفتي نے بھي صيدا ميں تکفيري انتہا پسندوں کے سرغنہ شيخ الاحمد الاسير اور اس کے گروہ کے افراد کے حاليہ اقدام کي مذمت کي ہے
– شيخ محمد رشيد قباني نے کہا ہے کہ فوجيوں پر حملہ ملک سے خيانت اور سنگين جرم ہے جس کو ہرگز نظر انداز نہيں کيا جاسکتا-
قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل صيدا ميں تکفيريوں کے سرغنہ شيخ الفتنہ الاسير کے ، جس کو سعودي عرب اور قطر کي حمايت حاصل ہے، دہشتگردوں نے لبناني فوجيوں پر فائرنگ کردي تھي جس ميں بہت سے فوجي شہيد ہوگئے تھے – اس حملے کے بعد شروع ہونے والي لڑائي ميں دسيوں تکفيري دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں –
لبنان کي فوج نے ايک بيان جاري کرکے کہا ہے کہ صيدا ميں حاليہ بدامني اور لڑائي کا ذمہ دار شيخ الاحمد الاسير کا گروہ ہے
اسي کے ساتھ رپورٹ ہے کہ فوجيوں نے پير کي رات الاسير کے ٹھکانے پر قبضہ کرليا ہے ليکن اس کو گرفتار نہيں کيا جاسکا ہے
فوج نے بتايا ہے کہ شيخ الاحمد الاسير کہيں بھاگ گيا ہے اور اس کے روپوش ہونے کي جگہ کا ابھي تک پتہ نہيں چل سکا ہے – بعض خبررساں ذرائع نے اس کے زخمي ہونے کي رپورٹ دي ہے –
لبنان کے بعض رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صيدا کے حاليہ واقعات کے پيچھے غاصب صيہوني حکومت کا ہاتھ ہے –
صيدا ميں تکفيريوں کے سرغنہ الاسير کے حاليہ بلوے کي بين الاقوامي سطح پر بھي مذمت کي گئي ہے –
عرب ليگ کے سيکريٹري جنرل نبيل العربي نے شہر صيدا کے حاليہ بلوے کي مذمت کرتے ہوئے لبنان کي حکومت سے کہا ہے کہ شہر ميں بلوے کو کچل کے شہريوں کي جان و مال کي حفاظت کو يقيني بنائے –

متعلقہ مضامین

Back to top button