لبنان

حزب اللہ کی لڑائی مخفی اور بزدلانہ نہیں بلکہ شرافتمندانہ ہوتی ہےشیخ نعیم قاسم

naeeem qasimحزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے امریکہ، اسرائيل اور سلفی وہابی شدت پسندوں کے باہمی اتحاد اور سعد حریری کی غلط اور فتنہ پرور پالیسیوں اور کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی نظام، گروہ یا جماعت کے دفاع میں نہیں بلکہ اسلامی مقاومت اور اپنے ملک کے دفاع میں لڑ تے ہیں اور حزب اللہ کی لڑائی مخفی اور بزدلانہ نہیں بلکہ شرافتمندانہ ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج سب پر واضح ہوگیا ہے کہ امریکہ، اسرائيل اور سلفی وہابی دہشت گرد متحد ہوکر شام کو ویران کررہے ہیں کیونکہ شام ہی وہ عرب ملک ہےجو اسرائیل کے مقابلے میں سیسہ پلائي ہوئي دیوار کی مانند ہے شام ایسا عرب ملک ہے جواسلامی مقاومت کا حامی اور پشتپناہ ہے انھوں نے کہا کہ اگر سلفی وہابی اصلی مسلمان ہوتے تو ان کے راکٹوں اوربندوقوں کا رخ شام کے بجائے اسرائیل کی طرف ہوتا لیکن امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں لڑنے والوں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ القاعدہ سے وابستہ النصرہ فرنٹ کے ارکان جو انسانی بدن کے اعضاء کاٹ کرکھاتے اور اپنے اس وحشیانہ عمل کی ویڈیو جاری کرکے اس پر فخر کرتے ہیں ان کے درمیان اور اسلامی مقاومت کے درمیان بہت بڑا فرق ہے، انھوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک دہشت گردوں کومالی اور جنگی وسائل فراہم کرتے ہیں لیکن اپنے اس عمل کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہم چھپ کر اور مخفی نہیں لڑتے ، ہم کسی فراری کو قتل نہیں کرتے، ہم عوامی اجتماعات میں بم دھماکے نہیں کرتے، ہم عورتوں اور بچوں اور بوڑھوں کو قتل نہیں کرتے، ہم کسی مذہب یا مسلک کے خلا فنہیں لڑتے، ہماری لڑائی غاصب صہیونیوں اور ان کے حامیوں کے خلا فصرف دفاعی نوعیت کی ہے، حزب اللہ کے ارکان کسی نظام، جماعت اور گروہ کے دفاع میں نہیں لڑتے بلکہ ہم اسلامی مقاومت کی حمایت میں شرافتمندانہ لڑتے ہیں، ہم اپنی سرزمین کے دفاع میں لڑتے ہیں ہم نے اپنی سرزمین کو اسرائيل سے آزاد کرایا ہے ہماری جنگ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہے ہم نے سب سے پہلے اسرائيل کی طلسماتی طاقت کو توڑا ہے اسرائيل کو شکست سے دوچار کیا ہے ۔

شیخ نعیم قاسم نے سعد حریری کی پالیسیوں کو امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا کہ سعد حریری کو اسرائيل کی مدد سےکچھ نہیں ملےگا۔ اسرائيل اور امریکہ کے پرچم کے سائے میں لڑنے والے تمام دہشت گرد عنقریب ذلیل اور رسوا ہوجائیں گے اور انھیں دنیا اور آخرت میں خسارہ اٹھانا پڑےگا۔

شیخ نعیم قاسم نے عرب نام نہاد مسلمانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ اگر تم سچے مسلمان ہو تو آؤ ہم سب ملکر فلسطین کو آزادکراتے ہیں، بیت المقدس کو آزاد کراتے ہیں غصب شدہ اسلامی اور عرب سرزمین کو آزاد کراتے ہیں، انھوں نے کہا کہ شام کو کمزور بنانا تو امریکہ اور اسرائیل کی پالیسی کا حصہ ہے آپ امریکہ اور اسرائیل کی پالیسی پر کیوں عمل کررہے ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ فتح حق کی ہوگی اور حق ہمیشہ سرافراز رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button