لبنان

لبناني فوج کے ٹينک دارالحکومت بيروت کي اہم شاہراہوں پر تعينات

lebnoni tenkسرکاري ذرائع کے مطابق ملک کي سيکورٹي فورس اور تکفيري گروہوں کے درميان ہونے والي جھڑپون کے بعد فوج کو سول انتظاميہ کي مدد کے لئے ايسا کرنا پڑا ہے۔

لبناني فوج نے بيروت کے بعض علاقوں کے گرد خاردار تاريں بچھا ديں ہيں اور آنے جانے والوں کي کڑي نگراني کر رہي ہے- فوج کا کہنا ہے کہ وہ شرپسندوں کے ساتھ کوئي رعا‏ئت نہيں کریگي۔
لبناني حکام نے بھي کہا ہے کہ بيروت ميں سيکورٹي فورس اور تکفير گروہوں کے درميان ہونے والي جھڑپوں ميں ايک شخص ہلاک اور متعدد زخمي ہوگئے ہيں۔
اس سے قبل ہفتے کے روز تکفير گروہوں کے مٹھي بھر حاميوں نے بيروت ميں ايراني سفارت خانے کے قريب فوج اور ديگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے کئے تھے تاہم کوئي نقصان نہيں ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button