لبنان

لبنان کے نئے وزير اعظم کي نصراللہ سے مدد کي درخواست

hizbula flaq yellowنئے وزير اعظم تمّام سلام نے اپنے ايک انٹرويو ميں حزب اللہ کے سکريٹري جنرل سيد حسن نصراللہ کي پوزيشن اور عہدے کي اہميت پر زور ديتے ہوئے ان سے اپيل کي ہے کہ وہ ان کي کابينہ کو تعاون اور مدد فراہم کريں-
تمّام سلام نے حزب اللہ کو اپنے اہم اور قومي مسئلے يعني ملکي دفاع کا حصہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ وہ تحريک مزاحمت کے ساتھ تمام معاملات ميں ہماہنگي اور اتفاق رائے پيدار کرنے کي کوشش کريں گے-
لبنان کے نئے وزيراعظم نے شام کے بحران کي جانب اشارہ کرتے ہوئے اس معاملے ميں اپني حکومت کي غير جانبداري کا بھي اعلان کيا- انہوں نے کہا کہ ان کي کوشش ہوگي کہ لبنان کو شام کے بحران سے دور رکھا جائے-
لبنان کے نئے وزيراعظم نے کہا کہ بحران شام کے حوالے سے پچھلي حکومت کي پاليسي پوري طرح سے ملکي مفاد ميں تھي اور ہم اس پاليسي کو جاري رکھيں گے- تمّام سلام نے ملک کے وزير اعظم کي حثيت سے ہفتے کے روز ملکي پارليمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرليا ہے-
انہيں ايک سو چوبيس ووٹ ملے جبکہ چار ارکان نے رائے شماري ميں حصہ نہيں ليا- لبنان کے سابق وزيراعظم نجيب ميقاتي نے انتخابات کي نگراني کے لئے آئيني کميٹي کے قيام پر کابينہ کي جانب سے مخالفت کے بعد بائيس مارچ کو اپنے عہدے سے استعفي دے ديا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button