لبنان

لبنانی فوج کی جانب سے طرابلس میں امن کا قیام

hizbula forceشامی صدر کے تاریخی خطاب کے بعد لبنان کے شہر طرابلس میں شامی صدر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہونے والی جھڑپو‏ں پر لبنانی فوج نے قابو پا لیا ہے ۔
فوج نے شامی صدر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کو پوری طرح کنٹرول کر لیا ہے۔
لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا : شامی صدر کے خطاب کے بعد جبل محسن اور باب التبانہ میں مختلف گروپوں میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس کے بعد فوج ان علاقوں میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ باب التبانہ کے باشندے شامی حکومت کے مخالف مسلح گروپوں کے حامی ہیں جبکہ جبل محسن کے رہنے والے شامی صدر کے طرفدار ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button