لبنان

امام موسی صدر کی شہادت کی تردید

musasaderلبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امام موسی صدر کی شہادت پر مبنی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اس حوالے سے آئندہ دو دنوں میں نئی خبریں شائع کرنے کا اعلان کیا ہے –
العالم کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بری” نے کل جمعہ کو لبنان کے جنوبی شہر النبطیہ میں امام موسی صدر کے 43 ویں سال کے لاپتہ ہونے کے موقع پر کہا کہ ہونیوالی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ امام موسی صدر کی شہادت پر مبنی خبریں غلط ہیں – انہون نے اس حوالے سے نئی اطلاعات ملنے کی خبر دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئندہ دو دنوں میں سامنے آنیوالی اطلاعات عوام کے سامنے پیش ہونگی –
یہ ایسے میں ہے کہ لیبیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران میں نام کے اجلاس کے موقع پر العالم کے نامہ نگار کو بتایا تھا کہ ابھی تک امام موسی صدر کے بارے میں کوئی نئی اطلاع نہیں ملی ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button