لبنان

لبنان:بلدیاتی انتخابات کا آغاز۔حزب اللہ ،امل ملیشیا ء اتحاد

shiite_hizbullah_flag

لبنان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حزب اللہ لبنان اور امل ملیشیاء کے درمیان اتحاد قائم ہو گیا ہے ۔حزب اللہ کے میڈیا ذرائع نے اتوار کے روزا س بات کا اعلان کیا ہے کہ لبنان میں آئیندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حزب اللہ اور امل ملیشیاء آپس میں مل کر انتخابات میں حصہ لیں گے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے  مطابق حزب اللہ اور امل ملیشیا کے درمین ہونےو الے مذاکرات میں حزب اللہ کی قیادت کی نمائندگی جناب حاج حسین خلیل نے کی جبکہ پارلیمنٹ کے اسپیکر علی حسن خلیل بھی موجود تھے ،واضح رہے کہ مذاکرات میں امل ملیشیاء اور حزب اللہ کے درمیان اتفاق رائے قائم ہو گیاہے کہ لبنان کے آئیندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد قائم رکھا جائے گا اور مستقبل میں بھی اسی پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button