کشمیر میں سیکورٹی فورس پر حملہ

ہندوستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق سنت نگر اور حیدر پورہ بائی پاس سڑک پر مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملہ کر دیا۔ ان ذرائع کے مطابق کچھ دیر تک چلی فائرنگ میں ایک فوجی زخمی ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اس واقعے کے بعد پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا اور فائرنگ کے واقعہ میں ملوث مسلح افراد کو گرفتار کرنے کے لئے تلاشی کی مہم شروع کردی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں کافی تیزی آئی ہے۔ ہندوستانی سیکورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی ایسی صورت میں آئی ہے کہ امریکا میں ہندوستان اور پاکستان کے وزراء اعظم کی ملاقات ہونے والی ہے۔








