افغانستان،27 طالبان ہلاک

افغان افواج نے صوبہ فرح اور دیگر علاقوں میں طالبان کیخلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 20طالبان اور اس کے7 کمانڈرز مارے گئے۔ فرح صوبے کے ترجمان فواد عسکری نے میڈیا کو بتایا کہ 7طالبان کو گرفتار بھی کیا گیا۔
دوسری طرف قندوز میں سڑک کنارے بم دھماکے میں نیٹو کے 2 فوجی مارے گئے۔ تازہ حملے کے بعد اس سال افغانستان میں دھماکے میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 131 ہو گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں اس وقت بھی 87 ہزار سے زائد غیر ملکی فوجی موجود ہیں جن میں 60 ہزار امریکی فوجی ہیں جو مشرقی افغانستان میں تعینات ہیں۔








