دنیا

افغانستان، بم دھماکوں میں متعدد ہلاکتیں

afghanistan blastطالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان گروہ کے افراد نے صوبے لوگر کے علاقے بیدک میں ایک بم دھماکہ کرکے پانچ غیر ملکی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ اس ترجمان کے مطابق صوبے کنڑ میں بھی طالبان گروہ نے چپئی دورہ کے علاقے میں افغان نیشنل آرمی کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے پانچ فوجیوں کو ہلاک اور 6 دیگر کو زخمی کردیا۔ صوبے لقمان میں بھی طالبان نے ایشنگ کے علاقے میں افغان فوج کے ایک ٹینک کو تباہ کرنے کے نتیجے میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت اور دو دیگر کے زخمی ہونے کا دعوی کیا ہے۔
ادھر جنوبی افغانستان کے صوبے قندھار میں سڑک کنارے ہونے والے ایک بم دھماکے میں دو بچے ہلاک ہوگئے۔صوبے قندھار کے گورنر کے ترجمان نےاس بم دھماکے کا الزام طالبان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجوائی کے علاقے میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ دونوں بچے سڑک کے اس کنارے سے گذر رہے تھے جہاں یہ بم نصب تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button