دنیا

ہندوستان: مظفر نگر فسادات، 38 افراد جاں بحق

muzafer nagarاطلاعات کے مطابق اترپردیش کی خصوصی پولیس فورس کے سربراہ آشیش گپتا نے آج بتایا کہ صرف مظفرنگر شہر میں 34 افراد مارے گئے ہیں جبکہ 4 افراد اس کے آس پاس کے علاقوں میں مارے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 67 افراد فساد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔آشیش گپتا نے بتایا کہ مظفرنگر ضلع کے تین تھانہ علاقوں میں کرفیو اب بھی جاری ہے لیکن انہوں نے ان علاقوں میں آج دوپہر بارہ بجے سے شام پانچ بجے تک کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا۔ دریں اثنا اترپردیش کی حکمراں جماعت سماجوادی پارٹی نے اپوزیشن پارٹی بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ اترپردیش میں نریندر مودی کا گجرات ماڈل اپنانا چاہتی ہے۔سماجوادی پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی فرقہ وارانہ کشیدگي پیدا کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button