دنیا

مسلمان اپس میں لڑتے ہیں تو اسلام بدنام ہوتا ہے

kalbeامام باڑہ آقا باقر میں مجلس چہلم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کلب صادق نے کہا: مسلمان اپس میں لڑتے ہیں تو اسلام بدنام ہوتا ہے ۔
اس مجلس کا اغاز تلاوت کلام اللہ پاک سے ہوا بعدہ شعراء کرام نے منظوم نظرانہ عقیدت پیش کیا ۔
ال انڈیا مسلم پرنسل لا بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر کلب صادق نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں موجودہ صورت حال کا جائز لیتے ہوئے کہا: عصر حاضرمیں مسلمانوں کے حالات بدتر ہیں ، مسلمانوں کو بارگاہ خداوندی میں رجوع کرکے اپنی خطاوں کی توبہ کرنی چاھئے ۔
انہوں نے عالم اسلام میں چھڑی اپسی اور برادرانہ جنگ پر تشویش کا اظھار کیا اور کہا: جب مسلمان اپس میں لڑتا ہے تو دین اسلام بدنام ہوتا ہے ۔
انہوں نے رمضان المبارک میں ہوئے فسادات کو افسوس ناک جانا اور کہا: قران کریم میں واضح طور سے موجود ہے کہ کسی کے جرم کی سزا کسی دوسرے کو نہیں دی جاسکتی ، اس لئے جن لوگوں نے کسی کا بھی گھر جلایا ہو ، کسی بے گناہ کو زخمی کیا ہو وہ ظالم ہیں اور بارگاہ خداوند متعال ان سے سخت حساب ہوگا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کسی بھی مسلمان کو کسی بھی کافر پر ظلم کی اجازت نہیں ہے تو پھر کسی پر مسلمان پر ظلم کس طرح جائز ہوسکتا ہے کہا: جو ظلم کرتا ہے وہ اللہ کی نافرمانی کرتا ہے جس اسے ضرور سزا ملے گی

متعلقہ مضامین

Back to top button