دنیا

افغان جنگ میں مارے جانیوالے امریکی فوجیوں کی تعداد 2،126 ہوگئی، 19،141 زخمی ہوئے

amricans bodyافغانستان میں 2001ء کے اختتام پر شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک کم سے کم 2 ہزار ایک سو 26 امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں 2001ء سے امریکی مداخلت کے بعد وہاں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد کم سے کم 2 ہزار ایک سو 26 ہوگئی ہے، جبکہ ملٹری سروس کے ایک ہزار 763 اہلکار بھی اس جنگ کا شکار ہوچکے ہیں۔ اسی دوران افغانستان سے باہر آپریشن فریڈم میں 127 امریکی فوجی جان سے گئے، ان میں سے 11 مخالفانہ کارروائی کا نتیجہ تھے۔ محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ گذشتہ 12 سال کے دوران 19 ہزار 141 امریکی اہلکار مخالفانہ کارروائیوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button