دنیا

انہدام جنت البقیع پرہندوستان میں احتجاج

india8shawalہندوستان کےمختلف علاقوں میں سعودی عرب میں آل سعود کےہاتھوں خاندان بنی ہاشم کےقبرستان جنت البقیع کےانہدام کی برسی کےموقع پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کےمطابق آل انڈیا شیعہ سنی فرنٹ کےزیراہتمام آج دہلی میں بھی انہدام جنت البقیع کی برسی منائی گئی اور اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے کئےگئے ۔ برسی کی مناسبت سے آل انڈیا شیعہ سنی فرنٹ نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے سےخطاب کرتے ہوئے مقررین نے نوے سال قبل آل سعود کےہاتھوں جنت البقیع کےانہدام کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ مدینہ میں واقع اس مقدس قبرستان کاانہدام جو اب بھی جاری ہے دراصل اسلام کےخلاف ایک سازش ہے جوامریکہ ، اسرائیل اورمغرب کےاشارے پر ہورہی ہے اورحکومت آل سعود ان کی آلہ کار بنی ہوئي ہے۔ دہلی میں ہونے والے مظاہرے کےشرکاء نےامریکہ اسرائیل اور آل سعود کےخلاف پرزور نعرے لگائے اور اس معاملے میں حکومت ہندوستان اور اقوام متحدہ کی مداخلت کامطالبہ کیا۔
آل انڈیا شیعہ سنی فرنٹ کے قومی صدر ڈاکٹر سردارخان نے اس موقع پرکہا کہ یہ فرنٹ گذشتہ بیس سال سےجنت البقیع کےانہدام کی برسی کےموقع پر احتجاجی مظاہرہ کرکے اس کی تعمیرنو کامطالبہ کرتا ہے۔ لکھنؤ سے موصولہ اطلاعات کےمطابق لکھنؤ میں بھی آج انہدام جنت البقیع کےخلاف احتحاجی مظاہرے کئے گئے جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے آل سعود کےہاتھوں جنت البقیع کےانہدام کی پرزور مذمت کی اور آل سعود کےخلاف نعروں کےساتھ ہی جنت البقیع کی تعمیر نو کامطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button