دنیا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی موجودہ صورت حال

kashmir5ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں تشدد کے بعد جاری کشیدگی کے پیش نظر جموں کے 10 میں سے سات اضلاع میں کرفیو اب بھی جاری ہے۔
ریاستی حکومت نے تمام اسکول اور کالجوں کو آج بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے کشتواڑ، جموں اور راجوری میں فوج نے فلیگ مارچ بھی کیا۔
اس درمیان انتظامیہ نے کشتواڑ میں لیڈروں کے داخلہ پر پابندی لگا دی اور بی جے پی لیڈر ارون جیٹلی کو یہاں ایئر پورٹ پر روک لیا گیا اور بعد میں انہیں واپس دہلی بھیج دیا گیا۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے جموں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور امن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔
فرقہ وارانہ جھڑپوں کے گواہ بنے کشتواڑ میں ایک اور لاش ملی ہے جس پروزیر اعلی نے کہا کہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس کی موت، جھڑپوں میں یا کسی اور وجہ سے ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button