دنیا

افغانستان میں دسیوں طالبان ہلاک اور زخمی

talibanرپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبۂ قندوز کے پولیس چیف محمد خلیل اندرابی نے کہا ہے کہ گزشتہ شب دشت ارچی شہر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دہشتگرد گروہ طبالبان کا سرغنہ قاری حلیم اور اس کے چار ساتھی ہلاک ہوگۓ ہیں۔ دو دن قبل بھی صوبۂ قندوز کے شہر چھار درہ میں طالبان کا ایک سرغنہ ملا رحمت اللہ اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہوگيا تھا۔
محمد خلیل اندرابی نے مزید کہا کہ آج صبح سورکی نامی دیہات میں طالبان کے دو سرغنوں اور تین عناصر کو ہلاک کردیا گيا ہے۔
طالبان دہشتگرد گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ آج صبح ہونے والی جھڑپ میں پانچ غیر ملکی فوجی اور تین طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔
ادھرافغانستان صوبۂ غور کے کمانڈر دلاور شاہ دلاور نے بھی کہا ہے کہ دو الگ الگ آپریشنوں میں طالبان کے سولہ عناصر ہلاک ہوگۓ ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں اس گروہ کے دو سرغنے بھی شامل ہیں اور ان آپریشنوں میں بیس طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button