انڈونیشیا میں امریکی فوجی طیارے کی غیرقانونی پرواز کی کوشش

25 مئی, 2013 09:30

plane12اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا میں ایک امریکی فوجی طیارے نے آج غیرقانونی طور پر پرواز کرنے کی کوشش کی لیکن انڈونیشیا کی فضائیہ نے اسے اترنے پر مجبور کردیا۔ انڈونیشیا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی فضائیہ نے آج امریکہ کے ایک فوجی طیارے کو ملک کے سلطان اسکندر مودا ہوائی اڈے پر اترنے پر مجبور کردیا کیونکہ اس طیارے نے انڈونیشیا کی فضا میں پرواز کی اجازت حاصل نہیں کی تھی۔انڈونیشیا کی فضائيہ کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ امریکہ کا یہ فوجی طیارہ مالدیپ اور سری لنکا سے پرواز کرنے کے بعد انڈونیشیا سے سنگاپور جانا چاہتا تھا لیکن اس کی نشاندہی کے بعد اس طیارے کو مذکورہ ہوائي اڈے پر اترنے پر مجبور کردیا گيا۔اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا میں روکے گئے امریکی فوجی طیارے پر پانچ فوجی سوار تھے۔

1:01 صبح مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔