میانمار مسلم کش فسادات کے تازہ واقعات، ۱ ہلاک

02 مئی, 2013 09:53

mayanmar5غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں مسلم کش فسادات ایک بار پھر سے شروع ہو گئے۔ ذرائع کےمطابق وسطی میانمار میں شرپسندوں نے 3 دیہات کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ شرپسندوں نے 2 مساجد بھی شہید کردیں جب کہ واقعے میں کئی مکانات بھی مکمل طور پر جل گئے اور مقامی بازار کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سیکڑوں افراد نے آگ لگانے کے لیے آتش گیر مادہ استعمال کیا جب کہ گاوں کے رہائشی کا کہنا ہے کہ 400 سے زائد مسلح بدھ مت کے پیروکاروں نے دیہاتوں پر دھاوا بول کر املاک کو نقصان پہنچایا، حکام نے تازہ ترین واقعات کو روکنے کےلئے مختلف مقامات پر بھاری تعداد میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ برما کے مقامی روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ گزشتہ سال سے جاری ہے، میانمار اور بنگلہ دیش حکومتیں انہیں اپنا شہری نہیں مانتیں جس کی وجہ سے وہ مقامی طور پر بدھ مت ماننے والوں کے انتہا پسند جتھوں کا باآسانی نشانہ بن رہے ہیں۔

5:11 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔