وادی کشمیر میں آزادی کے حق میں مظاہرہ، کئی افراد زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے شہر سرینگر میں آج نماز جمعہ کے بعد پر امن مظاہرہ کیا گیا جبکہ پولیس نے مظاہرے کو روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران کچھ لوگ زخمی ہوئے۔
کشمیر سے ہمارے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں آج نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے ایک پر امن مظاہرہ کر کے کشمیر کی آزادی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا اس دوران حفاظتی دستوں نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے پولیس پر پھتراو کیا جبکہ پولیس کی جوابی کاروائی میں کئ لوگ زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔








