کشمیر میں مظاہریں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم ، کئی افراد زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین اور سیکریورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے تصادم میں کم از کم ۳۶ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیری مظاہرین اور سیکیورٹی فورسیز کے درمیان ہونے والے تصادم میں کم از کم 36 افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ کشمیری افضل گرو کو پھانسی دیئے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے ۔ ہندوستان کی پارلیمنٹ پر سنہ 2001ء میں ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ سمجھے جانے والے افضل گرو کی ہندوستان کے صدر جمہوریہ کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کردیئے جانے کے بعد آج نئی دہلی کی تیہاڑ جیل میں اسے پھانسی دیدی گئی ۔ اس موقع پر ہندوستان کے مختلف علاقوں اور جموں و کشمیر کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی اور بعض شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا تاہم کشمیریوں نے افضل گرو کی پھانسی کے خلاف احتجاج کیا اور سیکیورٹی فورسیز کے ساتھہ ان کی جھڑپیں ہوئیں جن میں کم از کم 36 مظاہرین زخمی ہوگئے







