دنیا

سعودی عرب میں اسلامی آثار کی تباہی، ہندوستان میں مظاہرہ

india protest saudiaہندوستان کے مسلمانوں نے سعودی عرب میں اسلامی آثار کی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
ہندوستان کے اہل سنت مسلمانوں نے کل پیر کو "آل اینڈیا مسلم علماء اور مشائخ بورڈ” کی اپیل پر نئی دہلی کے جنترمنتر میدان میں اجتماع کرکے سعودی عرب میں اسلامی آثار کی تباہی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر "آل اینڈیا مسلم علماء اور مشائخ بورڈ” نے ایک بیان جس کا ایک نسخہ نئی دہلی میں سعودی سفارتخانے کو بھی پیش کیا گیا جاری کرکے مطالبہ کیا کہ سعودی حکومت کو اس بات کی ضمانت دینی چاہیئے کہ سعودی عرب میں آئندہ کسی بھی اسلامی اثر کو مسمار نہیں کیا جائے گا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو چاہیئےکہ مسمار ہونیوالے اسلامی آثار ،بالخصوص قبرستان بقیع کی دوبارہ مرمت کروائے ۔
اس مظاہرے میں ہندوستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button