دنیا

غزہ کے بچوں کے حق میں کشمیری خواتین کا مظاہرہ

kashmir protestہندوستان کے زیرانتظام جموں وکشمیر میں خواتین کی بڑی تعداد نے فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں کشمیری خواتین نے آج اتوار کو غزہ پٹی پر صہیونی حملوں کے خلاف احبجاجی مظاہرہ کیا اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی ۔
مظاہرین جنہوں نے زخمی فلسطینی بچوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں عالمی برادری سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کو رکوانے کےلئے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button