دنیا

روس: بحرين ميں تشدد بند کرنے کا مطالبہ

russروس کي وزارت خارجہ نے بحرين ميں عوام کے خلاف تشدد کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کيا ہے –
ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روسي وزارت خارجہ نے ايک بيان جاري کرکے حکومت بحرين سے مطالبہ کيا ہے کہ عوام کے خلاف تشدد اور پر امن مظاہروں کي سرکوبي کا سلسلہ بند کيا جائے

روسي وزارت خارجہ نے بحرين کے عوام سے بھي کہا ہے کہ مظاہروں ميں تشدد سے پرہيز کريں اور اپنے مطالبات پر امن طور پر پيش کريں –
روسي وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ تشدد کے ذريعے سياسي اہداف حاصل نہيں کئے جاسکتے –

قابل ذکر ہے کہ بحرين ميں حاليہ دنوں ميں عوام کي سرکوبي ميں تيزي آگئي ہے اور چند دن کے اندر ايک بچي اور ايک سن رسيدہ خاتون سميت متعدد افراد بحريني اور سعودي فوجيوں کے تشدد کے نتيجے ميں شہيد ہوچکے ہيں –

سعودي اور بحريني  فوجي لوگوں کے گھروں کے اندر بھي زہريلي آنسو گيس کے گولے پھينکتے ہيں- يہ ايسي حالت ميں ہے کہ بحرين کا شہر العکر دو ہفتے سے زائد عرصے سے فوجيوں کے محاصرے ميں ہے اور پر امن مظاہروں ميں شرکت پر درجنوں افراد کو گرفتار کيا جاچکا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button